ایم۔بی۔بی۔ایس/بی۔ڈی۔ایس داخلہ پالیسی 2019 ✳ ایم۔بی۔بی۔ایس/بی۔ڈی۔ایس داخلہ پالیسی 2019 ہر کالج میں موجودہ سیٹس کا مخصوص تعداد ہوگا۔ پبلک سیکٹر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں 90% سیٹس اپنے صوبہ کے ڈومیسائیل ہولڈرز کو جبکہ 10% بغیر ڈومیسائل دوسرے صوبے والوں کو دئے جائیں گے۔جبکہ پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں ڈومیسائل کا کوئی اہمیت/پابندی نہیں دی جائیگی۔دوسرے صوبہ کے طالب علم صوبائی ایڈمیٹنگ یونیورسٹی میں داخلہ کیلئے درخواست جمع کریں گے انکی پھر الگ میرٹ لسٹ بنے گی۔ پری میڈیکل انٹرمیڈیٹ/ ایف۔ایس۔سی میں 70% نمبرز لینے والے انٹری ٹسٹ کیلئے اپلائی کرسکیں گے جبکہ 70% اگریگیٹ ایم۔بی۔بی۔ایس اور 60% ایگریگیٹ بی۔ڈی۔ایس کیلئے آخری میریٹ ہوگا۔ پبلک اور پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں 15% کوٹہ سیلف فنانس اینڈ فارن کیلئے ہوگا۔اگر یہ سیٹس خالی رہ جائیں تو یہ پھر اوپن میرٹ کو دئے جائیں گے۔ ✳ انٹری ٹسٹ: ہر صوبہ میں کونسل سے منظور شدہ ایک ایڈمیٹنگ پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹی ہوگی۔ نیشل ہیلتھ سروسز یا صوبائی ایڈمیٹنگ پیبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹی اخبار اور یونیورسٹی ویب سائٹ پر یکم اگست سے پہلے پبلک...
Comments
Post a Comment